• The Dalles, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں آگاہی مہم کے آغاز پر دھوکہ دہی کے 10 عام طریقوں کا انکشافتازترین

June 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت پبلک سکیورٹی نے ایک مہینے پر محیط  شروع کی جانیوالی آگا ہی مہم کے دوسرے روز ملک  میں ہونیوالی  ٹیلی کمیونیکشن اور سائبر دھوکے بازی کے دس بہت عام طریقوں کا انکشاف کیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ 2023 میں ٹیلی کام اورسائبر دھوکے بازی سے متاثر ہونے والے افراد کی اوسط عمر 37 سال تھی جبکہ 62.1فیصد  متاثرین کی عمریں 18 سے 40 سال کے درمیان اور 33.1فیصد متاثرین کی عمریں 41 سے 65 سال کے درمیان تھیں۔

ملک بھر میں ہونیوالے 88.4فیصد ٹیلی کام اور سائبر دھوکے بازی کیسز میں دھوکے بازی کی 10مشترکہ اقسام پائی گئیں جن میں جعلی  سرمایہ کاری سکیمیں،ای کامرس لاجسٹک سپورٹ کی نقالی اورکریڈٹ ریپیئر کی جعلی خدمات شامل ہیں۔

برشنگ دھوکہ دہی اورکلک فارم کی نوکریاں اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔ جو کم آمدنی والے گروپ سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور افراد کوآن لائن اہداف مکمل کرنے پر آسانی سے پیسے کمانے کا  وعدہ کر کے لالچ دیتی ہیں۔ صوبہ جیانگ سو میں ایسی دھوکہ دہی سے متاثر ہونےوالے ایک شخص نے 4 لاکھ 20 ہزار یوان (تقریباً 58 ہزار 9 سو 68 ڈالر) کا نقصان اٹھایا۔بوگس سرما یہ کاری اور مالیاتی مصنوعات ایک اور بڑا خطرہ ہے ،دھوکہ باز سرمایہ کاری کے مشورے ذریعے ساکھ بناتےہیں پھر  متاثرہ شخص کی رقم تک رسائی حاصل کر کے اس کی واپسی روک  دیتے ہیں۔ صوبے آنہوئی  کے ایک متاثرہ شخص نے بوائے فرینڈ رومانوی دھوکہ بازی جو اس فراڈ کی ایک قسم ہے کے ذریعے چودہ لاکھ یوان کھو دئیے۔

 جعلی  آن لائن خریداری کی دھوکہ بازی  بھی بڑ ھ گئی ہے جس کے زریعے دھوکے باز فریب دینے والے اشتہارات آن لائن پوسٹ کرتے ہیں اور متاثرین کو براہ راست رقوم کی منتقلی کا لالچ دیتے ہیں۔ایک دفعہ جب یہ ادائیگی کر دی جاتی ہے تو دھوکے باز مختلف بہانوں سے اضافی فیس کا مطالبہ کرتے ہیں اور بالاخر متاثرہ شخص کو بلاک کردیتے ہیں۔سیچھوان صوبے کے ایک متاثرہ شخص نے دھوکے باز آن لائن کمپنی سے سامان کی خریداری کی کوشش  کے دوران  13 ہزار یوان کا نقصان برداشت کیا۔

دیگر اہم  دھوکے بازسکیموں  میں جعلی قرضے، حکام کی نقالی، آن لائن ڈیٹنگ دھوکہ دہی، گیمنگ مصنوعات کی فروخت میں دھوکہ دہی شامل ہیں۔ 

دھوکہ دہی کے عام مقدمات اور  دھوکے  دہی  کے تازہ ترین  ہتھکنڈوں کوعوام کےسامنے لانے کا مقصد دھوکہ دہی کے بارے میں عوام کی آگاہی اور اس کی روک تھام کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔