• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں آکوپیشنل بیماریوں کے نئے کیسز کی تعداد میں 58 فیصد کمی ہوگئیتازترین

June 16, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ دہائی کے دوران  پیشہ ورانہ امور انجام دینے کے دوران لگنے والی(آکوپیشنل) بیماریوں کے نئے کیسز کی تعداد میں 58 فیصد کمی ہوگئی۔قومی صحت کمیشن کے عہدیدار وانگ جیان ڈونگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ خصوصا  کام کے دوران دھول اورمٹی کے ذرات سے پیدا ہونے والی  پھیپھڑوں کی بیماری میں67 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  یہ  پیشہ ورانہ امور انجام دینے کے دوران لگنے والی بیماریوں کے پھیلا کو روکنے کے لیے چین کی کوششوں میں قابل ذکر پیش رفت ہے، اگرچہ چین میں تیزی سے شہری آبادی اور صنعتوں میں تیزرفتار اضافے کے پیش نظر صورتحال بدستور سنگین ہے۔اعداد و شمار کے مطابق  2022 کے آخر تک چین میں 16 سے 59 سال کے درمیان کی افرادی قوت کا تخمینہ 88کروڑ تھا۔