تائی یوان(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں کوئلے کی کان کن کمپنی کی عمارت میں جمعرات کی صبح آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔
لیولیانگ شہر کے لی شی ڈسٹرکٹ میں واقع پانچ منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر آگ لگی۔ مقامی حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
آتشزدگی سے متاثرہ 60 سے زائد افراد کو علاج کے لیے مقامی اسپتال بھیجا گیا ہے۔
یہ عمارت کوئلہ کی کان کنی کی نجی کمپنی یونگ جو کی ملکیت ہے۔