• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں آن لائن لٹریچر پلیٹ فارمز کے صارفین کی تعداد53کروڑسے تجاوزکرگئیتازترین

February 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں آن لائن لٹریچر پلیٹ فارمز کے صارفین کی تعداد2023 کے آخر تک53کروڑ70لاکھ تک پہنچ گئی ہے،جس میں گزشتہ سال  کے مقابلے میں9 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی اکیڈمی آف سوشل سائنسز (سی اے ایس ایس ) کی طرف سے آن لائن لٹریچر پرجاری کردہ نئی تحقیقی رپورٹ کے مطابق ملک کی آن لائن ادب پڑھنے کی مارکیٹ کا حجم 40 ارب یوآن(5ارب63کروڑ ڈالر) سے تجاوز کر گیا ہے۔

 رپورٹ اس بات کی نشاندہی ہے کہ آن لائن ادب کی تخلیق میں ثقافتی اعتماد کے ایک نئے رجحان کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ 2023 میں، آن لائن ادب کے مصنفین نے روایتی چینی ثقافت کے عناصر کو نمایاں طور پر متنوع ادبی اصناف میں شامل کیا، جس میں تاریخی اور عصری موضوعات کے ساتھ ساتھ سائنس فکشن بھی شامل ہے۔