• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں آن لائن مطالعہ کے پلیٹ فارم کا آغازتازترین

March 28, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں آن لائن مطالعہ کے پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے مطالعہ کا وافر مواد اور انٹرایکٹو سرگرمیوں میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق  اس پلیٹ فارم سے اس وقت نوعمر اور بزرگ قارئین کے لیے مطالعہ کی خدمات کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے ، جبکہ اعلیٰ معیار کے وسائل کے پلیٹ فارم کی تجویز دی گئی ہے جن میں زبان اور ڈیجیٹل سائنس شامل ہیں۔ قارئین اسمارٹ ایجوکیشن آف چائنہ کے ذریعے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، جو ایک آن لائن پبلک سروس پلیٹ فارم ہے،گزشتہ سال مارچ میں آغازکے بعد سے یہ تعلیم اور تدریسی وسائل کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ بن گیا ہے۔