بیجنگ (شِنہوا)چین کے استغاثہ کے اداروں نے گزشتہ تین سالوں میں ملک بھر میں خصوصی کارروائیوں کے تحت آن لائن پلیٹ فارمزکی جانب سے کی گئی فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزیوں سے متعلق 5ہزار800 مقدمات کو نمٹایاہے۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعرات کوبتایاکہ جولائی 2020 سے جون 2023 تک کے ان کیسز میں بغیرلائسنس کے آن لائن فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم چلانے، مجاز دائرہ کار سے باہر کاروباری سرگرمیاں اور ڈسٹری بیوشن کے دوران خوراک کا ناقص ذخیرہ کرنے جیسے جرائم شامل تھے۔
ایس پی پی کے ایک پراسیکیوٹر چھیو جِنگ ہوئی نے کہا کہ انفرادی مقدمات کو نمٹا نے کے عمل میں، پروکیوریٹری اداروں نے اس انڈسٹری میں عام مسائل کا پتہ لگایا اور ٹارگٹڈ اقدامات کو حل کر نے کو اہمیت دی۔ چھیو نے مزید کہا کہ پروکیوریٹس نے متعلقہ انتظامی محکموں کے ساتھ مل کر آن لائن فوڈ کمپنیوں کی مارکیٹ تک رسائی اور ان کے معمول کے کاموں کی نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے بھی کام کیا۔