• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں آن لائن صارفین کے تحفظ کومضبوط بنانے کے نئے ضوابط جاریتازترین

April 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں صارفین کے تحفظ کے لیے متعارف کرائے گئے نئے ضوابط میں آن لائن کھپت سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے کے لیے متعدد قواعد تفصیلی  طور پر دیے گئے ہیں۔

مارکیٹ ریگولیشن کے ریاستی ادارے ( ایس اے ایم آر) کے نائب سربراہ لیو جون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مارچ میں جاری اور یکم جولائی 2024 سے نافذ ہونے والے ضوابط کا مقصد بنیادی طور پر صارفین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ سے متعلق قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ چین میں آن لائن صارفین اور اشیا کی آن لائن خوردہ فروخت میں اضافہ ہوا ہے،آن لائن کھپت کے حوالے سے شکایات کی تعداد میں گزشتہ سال کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو اس حوالے سے  ملک کی مجموعی شکایات کی تعداد کا 56 فیصد ہے۔