بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں سرجیکل روبوٹ کی مدد سےآنکھ کی 5جی ریموٹ مائکرون سرجری کامیابی سے کی گئی ہے۔
چائنہ سائنس ڈیلی کے مطابق سن یات سین یونیورسٹی کے ژونگشان آپتھلمک سنٹر کے پروفیسر لِن ہاوتیان نے بتایا کہ یہ سرجری 23 جون کو کی گئی تھی جس کے ایک ماہ کی نگہداشت کے بعداس کے محفوظ اور مستحکم ہونے کی تصدیق کی گئی۔
آنکھوں کی سرجری کے لیے ضروری ہے کہ ماہرین امراض چشم اعلیٰ درجے کی درستگی اورمعیارکامظاہرہ کریں۔ تاہم، جسمانی تھرتھراہٹ اور انسانی ہاتھوں کے لرزنے کی وجہ سے مائکرون سطح کا آپریشن کرنا اب بھی مشکل ہے۔ سرجیکل روبوٹ 5جی ریموٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی بدولت وقت اورمقام کی پابندیوں سے ماورا دستی آپریشنز کی جگہ لے سکتا ہے جس سے دوران آپریشن ہاتھوں کی کپکپاہٹ اور ہلنے سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔