بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک ماہر صحت نےبزرگوں کی دیکھ بھال کے مراکز اور دیگر ہائی رسک سہولیات کے علاوہ عوام کے لیے لازمی ماسک پہننے کی پابندی میں نرمی کی تجویز پیش کی ہے،کیوںکہ دنیا بھر میں کوویڈ-19 ختم ہونے کے قریب اور ملک میں بھی وبا کے کیسز کم ہورہے ہیں۔
چائنہ ڈیلی کی منگل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایسے وقت میں جب حالیہ مہینوں میں وبا ختم ہورہی ہے معمول کی زندگی کی مکمل بحالی کی جانب ملک میں چہرے کے ماسک کی پابندی پربحث نے جنم لیا ہے۔
چین کے سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (چائنہ سی ڈی سی) کے چیف ماہر وبائی امراض وو ژونیو نے کہا کہ ماسک پہننے کا فیصلہ افراد پر چھوڑا جا سکتا ہے جب وہ ایسی جگہوں کا دورہ کریں جہاں ماسک کے لازمی استعمال کی ضرورت نہ ہو۔ اخبار نے چائنہ سی ڈی سی کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں جمعرات کوکوویڈ-19 کے نئے مثبت -کیسز کی تعداد کم ہو کر 3ہزار سے بھی کم ہو گئی تھی۔