بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے رواں سال عوام کی ڈیجیٹل خواندگی اور مہارتوں کو فروغ دینے کےلیے اہم اہداف سے متعلق ایک نئی دستاویز جاری کی ہے۔
یہ دستاویز مرکزی سائبر اسپیس امور کے کمیشن اور تعلیم، صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، اور انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارتوں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق، متعلقہ امور کو انجام دینے میں چھ شعبوں پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے، ان میں اعلیٰ صلاحیت کے حامل اہلکاروں کی تربیت، ڈیجیٹل خلاء پُر کرنا اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی کوششوں میں معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔
دستاویز میں ڈیجیٹل زندگی گزارنے کے لیے مزید منظرناموں کو وسعت دینے، صحت افزاء سائبر اسپیس کے قیام، اور اس ضمن میں ضمانتوں اور رابطے بڑھانے پر بھی کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیاہے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کی مجموعی خواندگی اور معیار کو فروغ دینا، صنعتی نظام میں بہتر انداز میں جدت لانا اور سب کے لیے مشترکہ خوشحالی کے ادراک کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ چین کی جدیدیت کی بنیاد چینی آبادی کی اعلیٰ معیار کی ترقی پرہو۔
دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک سائبر اسپیس کےشعبہ میں رکاوٹوں سے پاک ماحول کو ہرمحاذ پر فروغ دیا جانا چاہیے۔