• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ادب کے آن لائن صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہوگئیتازترین

April 29, 2024

شنگھائی (شِنہوا) چین میں 2023 تک ادب کے آن لائن صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے زائد ہوچکی تھی۔ 

یہ بات شنگھائی میں چائنہ رائٹرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔

چین کی آن لائن ادب بلیو بک 2023 کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام تک 3 کروڑ سے زائد ادبی تخلیقات آن لائن شائع ہوچکی ہیں ان میں سے تقریباً 20 لاکھ 2023 کے دوران شائع ہوئیں۔

رپورٹ میں حقیقت پسندانہ، تاریخی اور سائنس فکشن اصناف کے آن لائن ادبی کاموں میں حاصل شدہ نتیجہ خیز نتائج کو اجاگر کیا گیا ہے۔

چین کے 50 بڑے آن لائن ادبی پلیٹ فارمز کی کل آمدنی 2023 کے دوران 34 ارب یوآن (تقریباً 4.78 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ چکی تھی۔

ان پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق نئے رجسٹرڈ مصنفین کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ گزشتہ برس 25 لاکھ تک پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ آن لائن چینی ادب نے عالمی سطح پر بھی نمایاں اثرات مرتب کئے ہیں۔

سال 2023 کے دوران چینی انٹرنیٹ ادبی سمندر پار مارکیٹ 4 ارب یوآن سے زائد ہوچکی تھی۔ اس نے مختلف ممالک اور خطوں سے تقریباً 20 کروڑ فعال صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔