بیجنگ (شِنہوا) چین کے سرکاری سیکورٹی اداروں نے ملک بھر میں اپریل سے جاری کریک ڈاؤن میں اب تک افواہیں پھیلانے والے 34ہزار آن لائن اکاؤنٹس بند کیے ہیں۔
وزارت پبلک سیکیورٹی کے ایک اہلکار لی ٹونگ نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 4ہزار800 سے زیادہ متعلقہ کیسز نمٹائے گئے ہیں، جن میں سے 6ہزار300 سے زائد افراد کو سزا دی گئی۔لی کے مطابق پائیدار سماجی استحکام یقینی بنانے کے لیے، وزارت نے 2024 تک آن لائن افواہوں کے خلاف سال بھر کی کریک ڈاؤن مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہم کے دوران موثر اور ٹھوس نتائج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔