• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں آڈی کے نئے این ای وی پلانٹ سے پری ماس پیداوارشروعتازترین

January 27, 2024

چھانگ چھون(شِنہوا) جرمن لگژری کار ساز کمپنی آڈی  اے جی نے چین میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اپنے پہلے پیداواری پلانٹ  میں پری ماس پروڈکشن شروع کردی ہے، جو کمپنی کے لیے  چین کی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای وی) میں اپنی اسٹریٹجک تنظیم کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آڈی ایف اے ڈبلیو این ای وی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلمٹ سٹیٹنر نے کہا کہ چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن میں یہ پلانٹ 1لاکھ 50ہزار سے زیادہ گاڑیوں کی سالانہ پیداواری صلاحیت کا حامل ہے۔ توقع ہے کہ چینی مارکیٹ کے لیے تیار کردہ  تین خالص الیکٹرک ماڈلز کی رواں سال کے آخر تک  پیداواری لائنز  شروع ہو جائیں گی، جو 2025 کے اوائل سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ چین کی کار ساز کمپنی ایف اے ڈبلیو گروپ کے تعاون سے 35 ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ  آڈی ایف اے ڈبلیو این ای وی پراجیکٹ جون 2022 میں شمال مشرقی شہر چھانگ چھون میں شروع کیا گیا تھا۔