گوئی یانگ (شِنہوا) چین کا حیاتیاتی ماحولیاتی تہذیب کے عنوان سے قومی سطح کا واحد گلوبل فورم،ایکو فورم گلوبل گوئی یانگ 2023جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں 8 سے 9 جولائی تک منعقد ہوگا۔
اس ایونٹ کے منتظمین نے پیر کو بتایا کہ اس سال کے فورم میں انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو جدید بنانے اور ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ آن لائن اور آف لائن دونوں سرگرمیوں کے ساتھ، فورم میں تقریباً 500 شرکاء کو مدعو کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق تھیم پر مبنی ذیلی فورمز، نئی توانائی اور نئے مواد جیسی صنعتوں میں جدید ترین تکنیکس، مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں نمائشوں کے ساتھ ساتھ کاروباری فروغ کی سرگرمیوں کا انعقاد متوقع ہے۔ 2009 میں اپنے قیام کے بعد سے، فورم کے 11 اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔