بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے اختتام سے نومبر کے وسط تک جاری رہنے والے "ڈبل 11" آن لائن خریداری میلے کے دوران ایکسپریس ڈیلیوری کا حجم بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق یکم نومبر سے 11 نومبر تک ملک بھر میں ایکسپریس ڈیلیوری اداروں نے مجموعی طور پر تقریباً 5.26 ارب پیکجز نمٹائے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 23.22 فیصد زائد ہے۔
بیورو نے مزید بتایا کہ ہفتہ کو مجموعی طور پر 63 کروڑ 90 لاکھ ایکسپریس پیکجز نمٹائے گئے جو معمول کے کاروباری حجم سے 1.87 گنا اور گزشتہ برس کی نسبت 15.76 فیصد زائد ہے۔
بیورو نے کہا کہ بڑھتا ہوا ایکسپریس ڈیلیوری کاروبار صارفین کی مارکیٹ کی بحالی اور توسیع میں حصہ دار اور چینی معیشت کی لچک اور قوت کا مکمل اظہار ہے۔