• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ایکسپریس وے حادثے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیلتازترین

May 05, 2024

گوانگ ڈونگ (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ نے ایکسپریس وے منہدم ہونے کے واقعے کی تحقیقات اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے ایک ٹیم دیدی ہے جس کی سربراہی صوبائی گورنر کریں گے۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

 می ژو شہر میں می ژو ۔ ڈابو ایکسپریس وے کا ایک حصہ بدھ کو الصبح 2 بجکر 10 منٹ پر منہدم ہوگیا تھا جبکہ حادثےمیں  ہلاک شدگان کی تعداد 48 ہوچکی ہے۔

مزید 3 افراد کی شناخت ڈی اے این کی مدد سے ہونا باقی ہے جبکہ حادثے میں زخمی 30 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔