بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے دوران خدمات کی بحالی اور ایک مضبوط تعمیراتی صنعت کی بدولت غیر پیداواری سرگرمی میں توسیع کا سلسلہ برقرار رہا ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں ملک کے غیرپیداواری شعبے کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس 50.6 رہا۔
انڈیکس میں 50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع اور 50 سے کم کی ریڈنگ سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے سینئر شماریات دان ژاؤ چھنگ ہی نے بتایا کہ قومی دن کی تعطیلات میں سیاحت اور کھپت کی بدولت خدمات شعبے میں تیزی سے ترقی ہوئی جبکہ اس کے علاوہ تعمیراتی صنعت میں بھی توسیع ہوئی ہے۔
اکتوبر میں خدمات شعبے کا ذیلی انڈیکس 50.1 تھا جبکہ خاص طور پر ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے پینے میں کاروباری سرگرمیاں 55 سے اوپررہیں۔
ژاؤ نے کہا کہ رواں ماہ تعمیراتی شعبے میں تیزرفتار ترقی برقراررہی اور کاروباری سرگرمیوں بارے اس کا ذیلی انڈیکس 53.5 رہا۔
اس شعبے میں سرگرمیوں کی توقعات ناپنے والا ذیلی انڈیکس 61.4 رہا جو تعمیراتی اداروں میں امید کی علامت ہے۔