• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بحالی جاریتازترین

December 31, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین میں الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سال کے پہلے 11 مہینوں میں ٹھوس بحالی ریکارڈ کی گئی۔

چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں سیکٹر میں بڑی کمپنیوں کی صنعتی اضافی قدر میں  گزشتہ سال کی نسبت 2.6 فیصد اضافہ ہوا جو سال کے پہلے 10 مہینوں کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ  ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران اس شعبے کی بڑی فرموں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 135 کھرب یوآن (تقریباً 19 کھرب ڈالر) تھی جو گزشتہ سال کی نسبت 1.8 فیصد کم ہے تاہم  سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران اس شرح میں 1.1 فیصد کی کمی آئی ہے۔