بیجنگ (شِنہوا) چین میں نومبر کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پائلز کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 51.7 فیصد اضافہ ہوا۔
چائنہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر پروموشن الائنس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلے نومبر میں چارجنگ پائلز کی تعداد میں1لاکھ 1ہزارکا اضافہ ہوا۔
دسمبر 2022 سے نومبر 2023 تک اوسطاً ہر ماہ تقریباً 75ہزار نئے پبلک چارجنگ پائلز کا اضافہ ہوا۔
چین حالیہ برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ سہولیات میں اضافہ کررہاہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی مارکیٹ میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ سال سے 31.7 فیصد اضافے سے72لاکھ 10ہزارتک پہنچ گئی ہے۔