بیجنگ(شِنہوا) چین میں الیکٹرک سائیکلوں کی تعداد35کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے،ملک میں گزشتہ سال 4 کروڑ22لاکھ 80ہزارالیکٹرک سائیکلیں تیار کی گئیں۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق، ملک کے بڑے برانڈز کی جانب سے تیار کی جانے والی 20 فیصد سے زیادہ نئی الیکٹرک سائیکلوں میں لیتھیم بیٹری کا استعمال کیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق رواں سال یکم نومبرسے الیکٹرک سائیکل میں لیتھیم بیٹری کے لازمی استعمال سے متعلق حفاظتی معیارات لاگو ہوجائیں گے،وزارت نے معیارات کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔
محفوظ اور اعلیٰ کارکردگی کی حامل لیتھیم بیٹری ٹیکنالوجی کوحالیہ برسوں میں ملک کی سائیکل انڈسٹری کی بہتری کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔