نیویارک(شِنہوا) چین کے کاروباری ماحول اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے امریکی کاروباری اداروں کے اعتماد میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔
بلومبرگ نے غیر منافع بخش، غیر سرکاری تنظیم، چین میں امریکن چیمبر آف کامرس (ایم چیم چین) کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ سالانہ چائنہ بزنس کلائمیٹ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ سروے میں شامل تقریباً 40 فیصد امریکی کاروباری ادارے اگلے دو سالوں میں اپنے منافع کے امکانات کے بارے میں پرامید تھے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 33 فیصد سے زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 44 فیصد نے کہا کہ وہ مارکیٹ ترقی کے بارے میں بہترخیال کرتے ہیں اور یہ تعداد ایک سال پہلے سے تھوڑی زیادہ ہے۔
دریں اثنا، سروے کے تقریباً 19 فیصد جواب دہندگان نے آئندہ دوسالوں میں چین-امریکہ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے اپنے اعتماد کا اظہار کیا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔