• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں امریکی سفیر کا چینی امدادی کارکنوں سے اظہار تشکرتازترین

April 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے بیجنگ کے مضافات میں کیمپ لگائے ہوئے امریکی شہریوں کو بروقت اور موثر ہنگامی امداد فراہم کرنے پر چینی امدادی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

9 فروری کو چین کے نئے قمری سال کے موقع پر شام کے وقت  بیجنگ کے ہوائیرو ڈسٹرکٹ میں عوامی تحفظ کے اداروں ، فائر اینڈ ریسکیو سروسز، ہسپتالوں اور مقامی دیہی کمیٹیوں کے 150 سے زیادہ اہلکاروں کو امریکی شہریوں کو بچانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

امریکی سفیرنے کہا کہ ہم چینی فائر اینڈ ریسکیو فورسز کے ارکان، مدد کے لیے سب سے پہلے  پہنچنے والے کارکنوں اور شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں  جنہوں نے اس خوفناک رات  کو شاندار کام کیا، جب امریکی شہریوں کو پیشہ ور افراد اور شہریوں کی بہادری اور ہمت اور درست اقدام کی اشد ضرورت تھی۔