• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں اناج کی پیداوار بڑھانے کے لیے مہم کا آغازتازترین

April 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کی تازہ کوششوں کے تحت آنے والے سالوں میں اپنی اناج کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرنے کے لیے اقدامات کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

ریاستی کونسل کی طرف سے شائع کردہ ایک ایکشن پلان کے مطابق ملک کا مقصد 2030 تک اناج کی پیداواری صلاحیت کو 5 کروڑ ٹن سے بڑھانا ہے جس کی بدولت 2030 تک اناج کا پیداواری  رقبہ 1.75 ارب ایم یو یا 11 کروڑ 70 لاکھ ہیکٹرز جبکہ اناج کی فی ایم یو  پیداوار 420 کلوگرام تک پہنچ جائے گی۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ چین نے مسلسل نو سالوں میں 65 کروڑ ٹن سے زیادہ اناج کی کٹائی کی  ہے جس میں اناج کا فی کس حصہ 493 کلو گرام ہے۔ تاہم اناج کی طلب اور رسد میں اب بھی "تنگ توازن" کی خصوصیت ہے اور مستقبل میں یہ فرق بڑھ سکتا ہے، اس لیے خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پیداوار میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

منصوبے کے مطابق کئی اور سویابین اناج کی پیداوار میں اضافے میں اہم کردار ادا کریں گے جکہ چاول اور گندم کے معاملے میں معیار اور ساخت کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔