تائی یوآن (شِنہوا) چین میں اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے کی اعلیٰ عوامی عدالت کے سابق صدر ہو یی فینگ کو رشوت ستانی کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ شمالی صوبے شنشی کی شِن ژو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہو پر32لاکھ یوآن (تقریباً 4لاکھ 50ہزارڈالر) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور رشوت سے حاصل ہونے والی تمام غیر قانونی رقم کو برآمد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادیاگیا ہے۔
عدالت میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ہو نے 1997 اور 2018 کے درمیان اندرونی منگولیا میں اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعلقہ اداروں اور افراد کو پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، ذاتی ترقی اور عدالتی ٹرائلز سے متعلق معاملات میں مدد کی۔ ہو نے اس کے بدلے میں 3کروڑ55لاکھ 40ہزاریوآن سے زیادہ مالیت کی رقم اور قیمتی سامان لیا۔