• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں انٹیگریٹڈ سرکٹس پر عالمی کانفرنس 16 نومبر سے شروع ہو گیتازترین

November 10, 2022

ہیفے(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے میں عالمی کانفرنس برائے انٹیگریٹڈ سرکٹس 2022ء کا انعقاد 16 سے 18 نومبر تک  کیا جائیگا۔

ہیفے میونسپل گورنمنٹ نے بتایا کہ تعاون باہمی فائدے لاتا ہے کانفرنس کا موضوع ہے۔ عالمی تعاون اور انٹیگریٹڈ سرکٹس(آئی سی)انڈسٹریل اینڈ سپلائی چینز میں  تبادلوں کو آگے بڑھانا، آئی سی میں تازہ ترین کامیابیوں کی نمائش اور چین کی آئی سی صنعت کی ترقی اور جدت کاری کو فروغ دینا اس کانفرنس کا مقصد ہے۔

کانفرنس کے دوران وسیع پیمانے پر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا، جن میں افتتاحی تقریب ، 14 فورمز ، آئی سی کے موضوع پر ایک ایکسپو ، چپ ڈیزائننگ و ٹیسٹنگ مقابلے اور کاروباری میچ میکنگ کی تقریبات شامل ہیں۔

آئی سی صنعتی چینز میں شامل 300 سے زائد کمپنیاں اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کی نمائش کرنے کیلئے 23 ہزار مربع میٹرز کے رقبہ پر پھیلی آئی سی ۔ تھیمڈ ایکسپو میں شرکت کریں گی۔

کانفرنس میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی جیسے 20 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 200 مہمانوں کی شرکت کی توقع ہے اور وہ موقع پر یا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

اس وقت صوبہ انہوئی میں آئی سی سے متعلقہ 400 سے زائد کمپنیاں کام کر رہی ہیں جو ڈیزائننگ، مینوفیکچرنگ، پیکیجنگ اور ٹیسٹنگ کا احاطہ کرتی ہیں ۔ صوبہ آئی سی انڈسٹری کی ترقی میں مدد کیلئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔