• Redford, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں اپریل کے دوران بجلی کی کھپت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈتازترین

May 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں اقتصادی سرگرمیوں کے اہم پیمانے، بجلی کی کھپت  میں اپریل 2024 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا۔

نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ ماہ بجلی کا استعمال گزشتہ سال  کے مقابلے میں 7 فیصد اضافے سے 741ارب20 کروڑکلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

خاص طور پر، بنیادی اور ثانوی صنعتوں میں استعمال ہونے والی بجلی میں گزشتہ سال کی نسبت  بالترتیب 10.5 فیصد اور 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔  خدمات کے شعبہ میں  استعمال ہونے والی بجلی میں 10.8 فیصد اضافہ ہوا۔

ملک میں  رہائشی  مقاصد  کے لیے بجلی کے استعمال میں اپریل میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں سال کے پہلے چار ماہ میں، ملک میں بجلی کا استعمال 9 فیصد بڑھ کر تقریباً30کھرب  80ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گیا۔