• Hong Kong, Hong Kong
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہتازترین

June 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مئی کے دوران اشیائے صرف قیمتوں میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ہوا جو مقامی طلب کی مستحکم بحالی کی تازہ ترین علامت ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق افراط زر کے اہم پیمانے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں مئی کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کےمقابلے میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا اس میں اگر خوراک اور توانائی کی قیمتیں نکال دی جائیں تو بنیادی سی پی آئی 0.6 فیصد بڑھا۔

قومی ادارہ شماریات کے شماریات دان ڈونگ لی جوآن نے بتایا کہ صارفین مارکیٹ نے مئی میں اپنی مستحکم کارکردگی جاری رکھی۔

ماہانہ بنیادوں پر مئی میں سی پی آئی میں 0.1 فیصد ک ہوئی جو اپریل کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔ یہ کمی گزشتہ 10 برس کے دوران اسی عرصے میں اوسطا 0.2 فیصد کے کمی کے مقابلے میں کم تر ہے۔