• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں اسکول،فیملی،سوسائٹی کوآپریٹو ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 97 تجرباتی علاقوں کی نامزدگیتازترین

February 14, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چھاؤیانگ سمیت 97 کاؤنٹیز، اضلاع اور شہروں کے طلباء کی تعلیم میں اسکول-فیملی-سوسائٹی تعاون کے لیے قومی سطح کے تجرباتی علاقوں کے طور پر نامزدگی کی گئی ہے۔ 

وزارت تعلیم کے جنرل آفس کی طرف سے جاری سرکلرکے مطابق تجرباتی علاقوں میں امور کی ہموار انجام دہی کو فروغ اور فرائض کو انجام دینے کی ذمہ دار قیادت کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی، جبکہ پالیسی سپورٹ اور فنڈنگ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سسٹم اور طریقہ کار کوبہتر بنایا جائے گا۔

سرکلر میں تجرباتی شعبوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ مقامی حالات کے مطابق عملی اہداف اور اقدامات وضع کریں، اصلاحات اور جدت کے لیے مضبوط تعاون فراہم  اور رہنمائی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے صلاحیت کو مضبوط کریں۔