بیجنگ (شِنہوا) چین نے اسمارٹ شہروں میں ترقی آگے بڑھانے اور شہری انتظامیہ کو اسمارٹ بنانے کے لئے شہری ڈیجیٹل تبدیلی سے متعلق رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔
قومی ڈیٹا بیورو اور دیگر کئی سرکاری محکموں کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق 2027 تک چین شہری علاقوں میں ڈیجیٹل تبدیلی میں نمایاں پیشرفت کی توقع کررہا ہے اور اس نے قابل رہائش اوراسمارٹ شہروں کی تعمیر کرنی ہے۔
قومی ڈیٹا بیورو کے نائب سربراہ چھن رونگ ہوئی نے کہا کہ رہنما اصول کا مقصد شہری ترقی کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز ، معیشت، حکمرانی اور زندگی کے درمیان انضمام گہرا کرنا، شہروں کے ترقیاتی عمل کے اعدادوشماریکجا کرنا ،تکنیکی پیشرفت او ادارہ جاتی اختراع مربوط بنانا ہے۔
چھن نے کہاکہ شہری علاقوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی، اعلیٰ کارکردگی پر مبنی طرزِحکمرانی اور اعلیٰ معیار کی زندگی آسان بنانے کے لئے ڈیٹا کو ضم اور ترقی کو پورے شہری ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کا حصہ بنایا جائے گا۔
بیورو کے ایک اور عہدیدار وو شیاؤننگ نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی میں شہری منصوبہ بندی، تعمیر، انتظام، سروس اور آپریشن جیسے شہری ترقی کے تمام پہلو شامل ہوں گے ۔
وو کے مطابق اس طرح کی تبدیلی میں پیشرفت کے لئے شہری ڈیجیٹلائزیشن کا ایک پلیٹ فارم قائم کرنے ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچربہتر بنانے اور ڈیجیٹل شہری انتظام کو درکار ادارہ جاتی اختراع کی کوششیں کی جائیں گی۔