• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں جنوری تا فروری اضافہتازترین

April 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں رواں سال کے پہلے دو مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت 6.76 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری سے فروری کے عرصے میں ملک میں تقریباً 28 لاکھ 90 ہزار استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارت کی گئی جس کی کل لین دین کی مالیت 195.93 ارب یوآن (تقریباً 27.62 ارب ڈالر) کے قریب رہی۔

 اس عرصے کے دوران ملک بھر میں استعمال شدہ 1 لاکھ54 ہزار 200 نئی توانائی گاڑیوں کی تجارت کی گئیجو گزشتہ سال کی نسبت 83.3 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، صرف فروری میں 64 ہزار 700استعمال شدہ نئی توانائی گاڑیوں کی تجارت کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 40.8 فیصد زیادہ ہے۔