بیجنگ (شِنہوا) چین میں اعلیٰ عوامی استغاثہ کی ہدایت پر ژے جیانگ صوبائی عوامی استغاثہ نے رشوت خوری کے الزام میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) کے سابق نائب صدر ژانگ ہونگ لی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے کہا ہے کہ قومی نگران کمیشن نے اس مقدمے کی تحقیقات مکمل کرکے اسے قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ کو منتقل کیا تھا۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کے مطابق مقدمے کی مزید کارروائی جاری ہے۔