کُن مِنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں شاہراہ کے زیرتعمیر سروس زون سے قدیم باقیات کی دریافت کے بعد تعمیراتی کام روک دیا گیا ہے۔
یہ باقیات چھوجنگ شہر کے ضلع مالونگ میں ایک زیرتعمیر سروس ایریا میں اس وقت دریافت ہوئے تھے جب نومبر کے اختتام پر باقیات جمع کرنے والے ایک شخص نے انکشاف کیا کہ اس مقام پر ممکنہ طور پر قدیم مخلوق کی باقیات موجود ہیں۔
باقیات جمع کرنے والے شخص یانگ نے اس بارے میں مقامی حکام کو جلد مطلع کیا بعد ازاں ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملبے میں مالونگیا لیویگاٹا، آئسوکسیز، ناراویا، بریڈوریڈز اور ہیولیتھائیڈ سمیت کئی فوسل موجود ہیں جو تقریباً 50 کروڑ برس قدیم ہیں۔

چین، جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر چھوجنگ کے ضلع مالونگ میں شاہراہ کے زیرتعمیر سروس زون سے قدیم باقیات دریافت ہونے والے مقام پریون نان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پیلیانٹولوجی کے محقق لیو یو کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)
یوننان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پیلیانٹولوجی کے محقق لیو یو نے بتایا کہ یہ فوسل سائنسی مطالعہ میں بہت اہمیت کے حامل ہیں زیادہ تر فوسلز میں نسبتا اچھی طرح سے محفوظ ایکسوسکیلیٹن پائے گئے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ مالونگ میں فوسلز کی دریافت حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ مالونگ جانوروں کا نام اس ضلع کے نام پر رکھا گیا تھا۔ اس نے برسوں قبل کئی محققین اور فوسل جمع کرنے والوں کو اپنی سمت راغب کیا تھا۔
یانگ 2015 سے باقیات جمع کررہے ہیں اور وہ پہلے ہی ایک ہزار سے زائد مالونگیا لیویگاٹا سے منسلک فوسل دریافت کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چٹانوں میں 20 ایسی مخلوقات موجود ہیں۔ وہ اب مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان فوسلز کو کسی مقام پر رکھا جاسکے۔

چین، جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر چھوجنگ کے ضلع مالونگ میں شاہراہ کے زیرتعمیر سروس زون کا ایک منظر جہاں قدیم باقیات دریافت ہوئیں۔ (شِنہوا)
شاہراہ کے تعمیراتی منصوبے کے منیجر لینگ تاؤ نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے نومبر کے اختتام سے تعمیراتی مقام پر اپنا کام معطل کر رکھا ہے ۔ اس سے یقینی طور پر تعمیراتی کام متاثر ہورہا ہے تاہم یہ پیلیوٹولوجیکل فوسلز کے تحفظ کے لئے بہت اہم ہے۔
ماہرین کی رائے میں اس مقام پر نئی دریافتیں ممکن ہیں۔ یون نان کے محکمہ قدرتی وسائل کے مطابق اس مقام پرجلد کھدائی کی شروع کی جائے گی۔