چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں ہوہوٹ ایسٹ ریلوے اسٹیشن پر مسافر اپنی ٹرینوں کا انتظار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں بدھ کو ختم ہونے والے 40 روزہ بہار میلے کے دوران مسافروں نے کمرشل ٹرانسپورٹ کے ذریعے کل 1ارب59 کروڑ50 لاکھ سفری دورے کیے۔
چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جمعرات کوجاری اعداد و شمارکے مطابق ان سفری دوروں میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 50.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ حجم کے اعتبار سے 2019 کی اسی مدت میں ہونے والے دوروں کا یہ 53.5 فیصد ہیں۔
سفری مانگ میں نمایاں اضافے کے ساتھ ایکسپریس ویز پررواں دواں مسافر کاروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔
وزارت کے مطابق تعطیلات کے دوران سفروبائی امراض سے بچاؤ کے اقدامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے محفوظ اور منظم انداز میں کیا گیا۔
یہ سفری سیزن جسے "چھون یون" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 7 جنوری کو شروع ہوا اور بہت سے چینی لوگوں کو اس سال 22 جنوری کو چینی قمری نئے سال کے موقع پر اپنے خاندانوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کی غرض سے سفر کرتے دیکھا گیا۔