بیجنگ(شِنہوا)چین میں تیزی سے بڑھتی ہوئی صارفین کی منڈی کی ترقی کےتناظر میں بہار کے تہوار کی تعطیلات کے بعد کورئیر کے شعبے میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
جمعہ کو اسٹیٹ پوسٹ بیورو کےجاری اعداد وشمار کے مطابق29 جنوری سے 2 فروری تک ملک کی کورئیر کمپنیوں نے مسلسل پانچ دنوں تک یومیہ 30کروڑ پارسل بھیجے۔
بیورو کے ایک محقق وانگ یوہان نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین کی مارکیٹ تیزی سے متحرک ہو رہی ہے، اور معیشت تیزی سے بحالی دیکھ رہی ہے۔