• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بہار تہوار کی تعطیلات کے 5ویں روز3کروڑ53لاکھ سفری دورے کیے گئےتازترین

January 26, 2023

 بیجنگ(شِنہوا)چین میں موسم بہار کے تہوار کی سات روزہ تعطیلات کیپانچویں دن بدھ کوسفری دوروں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 73 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جمعرات کوبتایاگیا کہ بدھ کے روز سفری دوروں کی تعداد 3کروڑ53لاکھ  تک پہنچ گئی تھی ، تاہم یہ اب بھی 2019 میں وبا سے پہلے کی سطح سے 38.2 فیصد کم ہے۔  مجموعی سفری دوروں میں ،ٹرین سے کیے گئے سفری دوروں کی  تعداد85لاکھ 90ہزار رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 73.6 فیصد زیادہ ہیں،شاہراہوں کے سفری دوروں کی تعداد2کروڑ43لاکھ 50ہزار رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 72.5 فیصد زیادہ ہے۔بدھ کو ہوائی سفرکے دوروں میں 70.3 فیصد اضافہ اور آبی گزرگاہوں کے سفر میں 102.3 فیصد اضافہ ہوا۔چین میں پہلے قمری ماہ کے پہلے دن بہار کا تہوار منایا جاتا ہے اور سال کے اختتام پر خاندان کے افراد کا ایک ساتھ رہنا چینی لوگوں کے لیے ایک رسم ہے۔ اس سال بہار کا تہوار22 جنوری کومنایاگیا۔