بیجنگ(شِنہوا) بچوں کے عالمی دن کے موقع پرچین میں بچوں کے حقوق اورمفادات کے تحفظ سے متعلقہ مقدمات واقعات کے ڈیٹا بیس کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
سپریم پیپلز کورٹ(ایس پی سی ) کے مطابق یہ ڈیٹا بیس یکساں عدالتی قوانین کا ایک سیٹ فراہم کرتا ہے جن کا اطلاق بچوں کے قانونی معاملات سے نمٹنے میں کیا جا سکتاہے ،اس کا مقصد بچوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلئے تجربہ کو فروغ دینا اورطرز عمل کو معیاری بنانا ہے۔
ایس پی سی کی طرف سے تیار کردہ یہ ڈیٹابیس جو چین کے اعلی پر کیوریٹوریٹ،وزارت تعلیم اور دیگر چھ اتھارٹیز کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، عوامی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے موجودہ ڈیٹا بیس کی بنیاد پربچوں کے تحفظ سے متعلق قانونی مقدمات اور واقعات کو جمع کرتا ہے۔
ایس پی سی نے عوام سے کہا کہ وہ متعلقہ نظام اور میکانزم کی بہتری اوربچوں کیلئے بہتر قانونی اور سماجی ماحول بنانے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تعاون کریں۔
نیا ڈیٹا بیس عوامی عدالتوں کے کیس ڈیٹا بیس کی سرکاری ویب سائٹ پر قابل رسائی ہے۔