بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی صحت کمیشن نے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی جانچ کے لئے معیار جاری کردیا ہے۔ اس میں 3 برس سے کم عمر بچوں کے لئے ان اداروں کو چلانے کا معیار مقرر کیا گیا ہے۔
اس معیار کے تحت بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کا لائسنس یافتہ ہونا ضروری ہے ۔ اس میں ایسے اداروں میں ماحول، جگہ کا نقشہ ، سہولیات اور کھلونوں کی مخصوص ضروریات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
معیار میں طے کیا گیا کہ بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں کو جونیئر کالج کی ڈگری یا اس سے اوپر افراد چلائیں جو بچوں یا صحت بارے دیکھ بھال میں 3 برس سے زیادہ کا انتظامی تجربہ رکھتے۔ تمام ملازمین کا قومی سلامتی کے اداروں کے پاس کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو اور انہیں کبھی کوئی ذہنی بیماری نہ رہی ہو۔
ان اداروں کو نئے جاری کردہ معیار کے مطابق مناسب حفاظتی اقدامات جیسے ہنگامی رپورٹنگ سسٹم اور آگ بجھانے کے آلات سے لیس ہونا چاہئے۔
جانچ کا معیار یکم اپریل 2024 سے نافذالعمل ہوگا۔