بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023 کے دوران بچوں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات 2012 کے مقابلے میں بالترتیب 56.3 فیصد اور 53 فیصد کمی سے 4.5 فی ہزار اور 6.2 فی ہزار کی تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی ہے۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے عہدیدار شین ہائی پھنگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں بچوں کی صحت کے بنیادی اشارے مسلسل بہتر ہو رہے ہیں، جو عالمی سطح پر درمیانی اور اعلی آمدنی والے ممالک کی اوسط سطح سے بہتر ہیں۔ اس کے علاوہ نیورل ٹیوب ڈیفیکٹس اور ڈاؤن سنڈروم جیسے پیدائشی نقائص کے کیسز کی شرح میں 23 فیصد کمی آئی ہے، جبکہ ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی کی شرح 34.8 فیصد سے کم ہو کر 1.3 فیصد پر آگئی ہے۔
پریس کانفرنس میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں بچوں کے 158 ہسپتال اور زچہ و بچہ کی صحت کے 3ہزار82ادارے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں فی ہزار بچوں کےلیے ہسپتال کے بستروں کی تعداد2015 کے مقابلے میں 0.27 اضافے سے 2.7 تک پہنچ گئی ہے۔