تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی کے شہر داتونگ کے ضلع پھنگ چھنگ میں بدھ مت کا ایک قدیم مندردریافت ہوا ہے جو شمالی وائی عہد (534-386) سے تعلق رکھتا ہے۔
صوبائی ادارہ برائے آثار قدیمہ کے مطابق یہ قدیم مندر سرکاری یا شاہی مندر تھا جو شمالی وائی عہد کے محل کے کھنڈرات سے تقریباً 300 میٹر کی دوری پر واقع ہے جبکہ اس کا پگوڈا اس کے مرکزمیں ہے۔
محققین کو پگوڈا کے چبوترے کے وسط میں ایک مربع کی شکل کے گڑھے سے موتیوں، مرجان کے زیورات اور پیتل کی انگوٹھیاں ملی ہیں، پگوڈا سے 200 سے زائد بدھ مت کے مجسمے ملے ہیں جو اچھی طرح محفوظ حالت میں ہیں۔ ان میں سے کچھ مجسموں کو پینٹ کیا گیا تھا جبکہ کچھ پر سونے کے ورق چڑھائے گئے تھے۔