• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بحری جہاز پُل سے ٹکرا گیا، 2افراد ہلاک، 3 لاپتہتازترین

February 22, 2024

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے  گوانگ ڈونگ کے شہر  گوانگ ژو میں ایک بحری جہاز  پُل سے ٹکرانے کے نتیجے میں پُل ٹوٹنے سے 2 افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ حادثہ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق  تقریباً 5 بج کر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کنٹینر بردار بحری جہاز نان شا ضلع میں لی شین شا  پُل کے زیریں حصے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ایک موٹر سائیکل سمیت پانچ گاڑیاں تباہ ہوگئیں جن میں سے دو دریا میں ڈوب گئیں اور باقی بحری جہاں پر جا  گریں۔

امدادی کارکنوں نے بتایا کہ حادثے میں عملے کا ایک رکن معمولی زخمی ہوا ہے۔

جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔