بیجنگ (شِنہوا)چین میں بیجنگ اور شیونگ آن کے درمیان ایکسپریس وے کا ایک نیا حصہ جمعرات کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا، جس سے پوری ایکسپریس وے مکمل ہو گئی ہے۔
چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق چین کے شمالی صوبے ہیبے میں بیجنگ اور شیونگ آن نیو ایریا کے درمیان براہ راست ایکسپریس وے بیجنگ کے جنوب مغربی پانچویں رنگ روڈ سے شیونگ آن نیو ایریا کے درمیان ڈرائیونگ کا وقت ایک گھنٹہ کم کر دے گی۔
ایکسپریس وے کا بڑا حصہ تقریباً 97 کلومیٹر طویل ہے جس میں 70 کلومیٹر ہیبے سیگمنٹ اور 27 کلومیٹر بیجنگ سیکشن شامل ہے۔
اپریل 2017 میں چین نےشیونگ آن نیو ایریا قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھاجو رونگ چھینگ،آن شِین اور شیونگ آن کاؤنٹیوں اور کچھ ملحقہ علاقوں پر پھیلا ہوا ہے۔
اس علاقے کا مقصد بیجنگ کو ملک کے دارالحکومت کی حیثیت سے متعلق غیر ضروری کاموں سے نجات دلانا ہے جبکہ بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے کی مربوط ترقی کو بھی آگے بڑھانا ہے۔