ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ میں پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش جاری ہے جس کا آغاز 11 دسمبر سے ہوا۔
نمائش میں 50 سے زائد ممالک اور خطوں سے بین الاقوامی تنظیمیں اور کاروباری ادارے مدعو ہیں جو عالمی ڈیجیٹل تجارت کے اہم موضوعات اور ڈیجیٹل معیشت کے کھلے پن اور تعاون کو تیز رفتار راہ پر ڈالنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس نمائش کا موضوع " ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے دنیا کو جوڑنا " ہے ۔ صوبہ ژے جیانگ کی عوامی حکومت اور وزارت تجارت کے مشترکہ تعاون سے شروع ہونے والی یہ نمائش بدھ تک جاری رہے گی۔
چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ہانگ ژو میں منعقدہ پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران عملے کا ایک رکن اسمارٹ پورٹ میں بغیر پائلٹ کنٹینر ٹرک کنٹرول سسٹم کا مظاہرہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ہانگ ژو میں منعقدہ پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران ایکس پھنگ فلائی وہیکل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ہانگ ژو میں منعقدہ پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران اسمارٹ پورٹ سسٹم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ہانگ ژو میں منعقدہ پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران کار کے اسمارٹ ڈرائیونگ حصے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)