• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بین الاقوامی میوزیم ڈے کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاتازترین

May 11, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں  17 سے 19 مئی تک بین الاقوامی میوزیم ڈے کی مناسبت سے کئی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، مرکزی تقریب  شانشی ہسٹری میوزیم  میں منعقد کی جائے گی۔

قومی ثقافتی ورثہ اتھارٹی کے نائب سربراہ لوو ین لی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  بین الاقوامی میوزیم ڈے  کے موقع پر18 مئی کو شانشی ہسٹری میوزیم کے چھن ہان میوزیم کو باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔اسکے  دوران  چھن اور ہان عہد کی تہذیبوں کو اجاگر کرنے کے لیے  کئی ایک بڑی نمائشوں  اورمیوزیم نائٹ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس سال کی تقریبات  میں تعلیم و تحقیق کے شعبے میں عجائب گھروں کے کردار کو نمایاں کیا جائے گا،عجائب گھروں کی ترقی میں تازہ ترین کامیابیوں  کو پیش کرتے ہوئے عجائب گھروں اور عوام کے درمیان تعلق کو  مضبوط بنایا جائیگا۔