چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان کے دارالحکومت چھانگ شا میں عالمی سیاحتی معیشت اور سیاحتی شہروں کی ترقی بارے ایک بین الاقوامی اجلاس شروع ہوگیا۔
ورلڈ ٹورازم سیٹیز فیڈریشن چھانگ شا فریگرنٹ ہلز ٹورازم سمٹ 2023 کا انعقاد عالمی سیاحتی شہر فیڈریشن اور بلدیاتی حکومت چھانگ شا نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
بیجنگ کے اقدام پر قائم ہونے والی عالمی سیاحتی شہر فیڈریشن دنیا کی پہلی بین الاقوامی سیاحتی تنظیم ہے جو شہروں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
رواں سال کے اجلاس کا موضوع "عالمی سیاحت کی بحالی کے لئے شہروں کے وسائل یکجا کرنا" ہے۔ اس میں اہم تقاریر، سفیروں کا ایک خصوصی فورم، میئرز کا مکالمہ، تحقیقی رپورٹس، سیاحتی سرمایہ کاری کے لیے ایک تشہیری کانفرنس اور سیاحت کے حوالے سے کا روباری اداروں کے ما بین مطابقت شامل ہے
اس کا مقصد عالمی سیاحتی صنعت کو وبا کے بعد کے دور میں دوبارہ آگے بڑھنے میں مدد کرنا ہے۔
بیجنگ کی ڈپٹی میئرسیما ہونگ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ رواں سال بین الاقوامی سیاحت میں زبردست بحالی متوقع ہے۔
انہوں نے رواں سال یوم مئی تعطیلات میں مقامی سفر کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا ۔
ان 5 روزہ تعطیلات کے دوران چین بھر میں 27 کروڑ 40 لاکھ دورے ہوئے جس میں مقامی سیاحت کو 148 ارب یوآن (تقریباً 21.36 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 1.2 فیصد زائد ہے۔
اس سے کھپت سے متعلق صنعتوں کی فروخت سے آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 24.4 فیصد اضافہ ہوا۔
اجلاس میں عالمی سیاحتی معیشت رجحان (2023) پر رپورٹ جاری کی گئی۔