نانجنگ (شِنہوا) چین کے صوبہ جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ میں عالمی صنعتی ٹیکنالوجی جدت میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقدہ دو روزہ کانفرنس جمعہ کواختتام پذیر ہوگئی۔
ورلڈ ایسوسی ایشن آف انڈسٹریل اینڈ ٹیکنولوجیکل ریسرچ آرگنائزیشن اور نیشنل انوویشن سنٹر پار ایکسی لینس (این آئی سی ای) کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی پہلی عالمی صنعتی ٹیکنالوجی انوویشن کوآپریشن کانفرنس میں 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 400 مندوبین نے شرکت کی۔ مندوبین نےجدت میں تعاون، نئے مواد، کاربن غیر جانبداری اور جدید مینوفیکچرنگ سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس میں این آئی سی ای اور اندرون و بیرون ملک چھ اداروں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا بھی انعقاد کیاگیا۔