• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بینکنگ ریگولیٹری کے سابق عہدیدارکو بدعنوانی مقدمے میں سزائے موت کا حکمتازترین

December 30, 2023

نانجنگ (شِنہوا) چائنہ بینکنگ ریگولیٹری کمیشن کے سابق وائس چیئرمین کائی ای شینگ کو رشوت لینے اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر دو سال کی مہلت کے ساتھ  سزائے  موت کا حکم سنایا گیا ہے  ۔

کائی کو یہ سزا مشرقی صوبے  جیانگ سو کے شہر  ژین جیانگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سنائی۔

عدالت  میں ثابت ہوا کہ کائی نے 2006 اور2021 کے درمیان فنڈ ریزنگ، قرض کی منظوری، کاروباری معاہدوں ، جاب پروموشن ، اور ایکویٹی ٹرانسفر میں دیگر افراد کی مدد کرنے کے لیے بینکنگ ریگولیٹری باڈی میں اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھایا۔اس کے بدلے میں اس  نے غیر قانونی طور پر رقم اور قیمتی اشیا  کی صورت میں بھاری رشوت لی۔

عدالت  میں یہ بھی ثابت ہوا کہ 2010 سے 2013 تک کائی نے اپنے ریگولیٹری فرائض کی انجام دہی میں طاقت کا غلط استعمال کیا، جس سے  سرکاری املاک اور ریاست اور عوام کے مفادات کو بھاری نقصان پہنچا۔