نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ میں شدید گرمی میں پاور گرڈپر کام کرنے والے الیکٹریشنز کو ایئر کنڈیشنڈ حفاظتی واسکٹ فراہم کی گئی ہیں۔ موسم گرما کے وسط سے جیانگ سو میں بجلی کی بڑھتی ہوئی کھپت سے گرڈ پر بہت زیادہ پریشر آجاتا ہے، جس کی وجہ سے کبھی کبھاربجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوتاہے۔ شہریوں کو بجلی کی بغیر کسی رکاوٹ کے فراہمی کے لیے، الیکٹریشن ایسے وقت بجلی کی سپلائی بند کیے بغیر کام کرتے ہیں، جس کے لیے انہیں حفاظتی لباس پہننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، تقریباً 3.5 کلو گرام وزنی حفاظتی لباس کے ساتھ زمین سے 10 میٹر سے زیادہ کی اونچائی پر کام کرنا تھکاوٹ اور یہاں تک کہ ہیٹ اسٹروک کا باعث بن سکتا ہے۔ اسٹیٹ گرڈ نانجنگ پاور سپلائی کمپنی کے ایک کارکن فان فان نے کہا کہ یہ ایک موٹے برساتی لباس کی طرح ہے۔ہر بار جب ہم کام ختم کرکے حفاظتی کوٹ اتارتے ہیں، تو ہمارا پورا جسم پسینے سےشرابور ہوتا ہے۔ اسٹیٹ گرڈ نانجنگ پاور سپلائی کمپنی نے اس سال اپنے فرنٹ لائن الیکٹریشنز کے لیے ایئر کنڈیشنڈ واسکٹ کے چھ سیٹ فراہم کیے ہیں۔