• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بنے پہلے بڑے کروز بحری جہاز کے تجارتی سفرکا آغازتازترین

January 01, 2024

شنگھائی (شِنہوا)چین کے پہلے مقامی طور پر  بنائے گئے بڑے کروز بحری جہاز اڈورا میجک سٹی نے اپنے پہلے تجارتی سفر کا آغازکر دیا ہو جو پیر کو شنگھائی کی ایک بندرگاہ سے روانہ ہوا۔

 ایڈورا میجک سٹی کی لمبائی 323.6 میٹر ہے، اس کا مجموعی وزن 1 لاکھ 35 ہزار 500  ٹن ہے اور اس میں کل 2 ہزار 125 مہمان خانوں میں  5 ہزار 246 مسافروں کی گنجائش ہے۔

اس کروز بحری جہاز کی 16 منزلیں ہیں  جو کل 40 ہزار مربع میٹر رہائشی و تفریحی رقبے پر مشتمل ہے۔