• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بندوق اور دھماکہ خیز مواد سے متعلقہ جرائم میں 20 فیصد کمیتازترین

January 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں بندوق اور دھماکہ خیز مواد سے متعلقہ رپورٹ ہونے والے جرائم میں 2023 میں گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد کمی آئی ہے۔

 وزارت پبلک سیکورٹی نے منگل کوبتایاکہ اس کے اداروں نے گزشتہ سال اس نوعیت کے تقریباً 20ہزار کیسز کو کامیابی سے حل کرتے ہوئے  20ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔    مئی 2023 میں، وزارت نے سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے ساتھ مل کر آتشیں اسلحے اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے تین سالہ خصوصی آپریشن شروع کیا۔ 

وزارت کے مطابق مختلف علاقوں اور محکموں نے تیزی سے ایسے کئی کیسز کو حل کیا، غیر قانونی آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ضبط  کرتے ہوئے ان سے لاحق  ممکنہ حفاظتی خطرات کو ختم کیا۔