• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں بنیادی طبی انشورنس فنڈ کی آمدنی پہلے 10 ماہ میں26کھرب یوآن سے تجاوز کرگئیتازترین

November 27, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  چین میں بنیادی طبی انشورنس فنڈز، بشمول زچگی انشورنس کی مد میں جنوری سے اکتوبر کے دوران تقریباً26کھرب 20ارب یوآن(تقریباً368ارب20کروڑ ڈالر)کی مجموعی آمدنی حاصل ہوئی۔

نیشنل ہیلتھ کیئر سیکورٹی ادارے کے اعداد و شمارکےمطابق شہری ملازمین کے لیے بنیادی طبی انشورنس فنڈز، بشمول زچگی انشورنس کی آمدنی 18کھرب 50ارب یوآن رہی۔ دیہی اور نان ورکنگ  رہائشیوں کے لیے بنیادی طبی انشورنس فنڈز کی آمدنی تقریباً 768ارب 36کروڑ یوآن رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے دس ماہ میں بنیادی طبی انشورنس فنڈز کے اخراجات 

22کھرب 50ارب یوآن تک پہنچ گئے۔